26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع

0 102

انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کر دی۔

اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے بشریٰ بی بی کی 26 نومبر احتجاج کے 29 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، سماعت کے موقع پر تمام تفتیشی افسران موجود تھے۔

دوران سماعت پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک کی جانب سے تمام مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست کی گئی۔

وکیل صفائی نے استدعا کی کہ ملزمہ کو ان کے شوہر اور قانونی ٹیم کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے، جج امجد علی شاہ نے شامل تفتیش کرنے سے متعلق استدعا منظور کر لی۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ کو شوہر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور قانونی ٹیم کی موجودگی میں شامل تفتیش کیا جائے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.