امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا: عرفان صدیقی

0 6

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکا نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا انکشاف کیا کہ پاکستان نے بھی امریکا سے ثالثی سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا، کہتے ہیں دیگر ممالک ثالثی کیلئے رابطہ کر رہے ہیں، ہم جنگ کی شروعات نہیں کریں گے۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، بھارت کے پاس صلاحیت ہی نہیں کہ ہمارا پانی روک سکے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.