بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے: عاصم افتخار

0 3

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہی۔یہ میٹنگ نیویارک میں ہوئی۔

پاکستانی مشن کے مطابق او آئی سی اراکین نے حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام سے اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارت سیاسی بنیادوں پر اور غیر ذمہ دارانہ انداز سے انتہائی اشتعال انگیزی پر اترا ہوا ہے جو کہ علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے۔

آئی سی اراکین نے زور دیا کہ سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی ختم کی جائے اور مسائل کی جڑوں کو ختم کیا جائے جس میں جموں و کشمیر کے تنازعہ کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور او آئی سی کی قرار دادوں کے مطابق منصفانہ حل بھی شامل ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.