بنوں میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 3 سی ٹی ڈی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او کے مطابق سپینہ تنگی کے علاقے چشمی میں سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، حملہ آوروں سے اسلحہ، ہینڈگرینیڈ، آئی ای ڈیز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ساتھیوں کی لاشیں اور زخمی اپنے ساتھ لےگئے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔