پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے: پی ٹی آئی

0 155

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملک ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے اور ایسے میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے، بھارتی دھمکیوں کے جواب میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے، ایسے وقت میں قومی اتحاد اور قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے۔

پی ٹی آئی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مودی کی قیادت میں ہندوستان علاقائی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، ہم اس جنگ کی حمایت اور تسلط کے خطرناک عزائم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

سیاسی اور کور کمیٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی طاقت اور واضح ردعمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.