خیبرپختونخوامیں40 ارب کے مالی اسکینڈل میں مزید ہوشربا انکشافات

0 4

خیبر پختونخوا میں 40 ارب روپے کے مالی اسکینڈل کی ہوشربا تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔

آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مالی سال 2023-24 کے دوران کی گئی چھان بین میں 21 ارب روپے سے زائد کی مشکوک ادائیگیوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا، آڈٹ کے دوران جب ان ادائیگیوں کا موازنہ سی اینڈ ڈبلیو ڈویژن کوہستان اپر کے اصل کھاتوں سے کیا گیا تو یہ رقوم وہاں موجود نہیں تھیں۔

مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ ادائیگیاں نہ صرف متعلقہ کھاتوں میں غائب تھیں بلکہ متعلقہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ عام چیکس کی فہرست میں بھی ان کا کوئی اندراج موجود نہیں تھا۔ جن کے بارے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا گیا، لیکن تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

محکمے کی جانب سے صرف اتنا کہا گیا کہ “جواب بعد میں دیا جائے گا”، جس نے شفافیت، جوابدہی اور احتساب پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے اس اکاؤنٹ کو ٹھیکیداروں کی 2 فیصد ارنسٹ منی اور ریٹینشن منی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، اس حوالے سے اکاؤنٹ کے استعمال کا طریقہ کار پہلے سے طے شدہ تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.