کے پی، کشمیر اور پنجاب میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

0 3

خیبرپختونخوا، کشمیر اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں آج بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کی وجہ سے فیڈرٹرپ کرگئے جب کہ ملک کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.