پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) اور وزارت صحت نے فاٹا اور بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کا مسلہ حل کر لیا۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی اور وزارت صحت نے معاملہ حل کرتے ہوئے فاٹا اور بلوچستان کے اسٹوڈنٹس کا کوٹہ بڑھا دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 333 طلبہ کا ایڈمیشن بھی کیا جا چکا ہے، ایچ ای سی کے میرٹ کے مطابق یہ بچے اب میڈیکل کالجوں میں پڑھ سکیں گے۔
وفاقی وزیر برائے صحت کا کہنا تھا بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے کہا ہے کہ اگلے سال سیٹوں میں اضافہ کریں۔