وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے شاہد خاقان عباسی نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے شاہد خاقان عباسی کی ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی، شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ سردار مہتاب خان، ڈاکٹر ظفر مرزا اور سینیٹر شاہ زیب خان درانی بھی موجود تھے۔
سرفراز بگٹی اور شاہد خاقان عباسی نے ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔