بھارت بغیر شواہد کے الزامات پاکستان پر لگاتا ہے: شیری رحمان

0 9

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے دونوں ممالک میں اس سطح کی کشیدگی ہوئی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت آئے روز جنگ کا طبل بجا رہا ہوتا ہے اور بھارت کے لیڈرز پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہوتے ہیں۔

شیری رحمان نے بتایا کہ سکیورٹی اور سیاسی سطح پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، ایل او سی پر رات کو روز فائرنگ ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت بغیر شواہد کے الزامات پاکستان پر لگاتا ہے، بھارت نے اپنے بیانیے میں زہر گھول دیاہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کا بیانیہ کمزور ہوتا جارہا ہے۔

سینئر پی پی پی رہنما نے عالمی سطح پر پاک بھارت صورتحال پر پائی جانے والی سوچ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توقع تھی کہ امریکی مؤقف کا جھکاؤ بھارت کی جانب ہو گا لیکن توقعات کے برعکس امریکا نے معاملے میں توازن رکھنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے بھارت سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھا رہا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.