بلوچستان میں رواں برس کانگو وائرس کا چوتھا کیس سامنے آگیا

0 11

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں زیرعلاج مریضہ میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق 25 سال کی مریضہ کا تعلق ضلع چمن سے ہے جو کانگو وائرس کی تصدیق کے بعد آئیسولیشن وارڈمیں داخل ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال بلوچستان میں کانگووائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے جن میں سے ایک مریض کا انتقال ہو چکا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.