بھارت پہلے تفتیش اور پھرالزام تراشی کرے: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

0 100

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھارتی الزام تراشیوں پر کہا ہےکہ بھارت پہلے تفتیش پھرالزام تراشی کرے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے کو دنیا سے چھپا نہیں سکتالہٰذا پہلگام واقعے سے متعلق بھارت پہلے تفتیش پھرالزام تراشی کرے۔

دوسری جانب گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، ہماری افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.