خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تبادلے

0 4

خیبرپختونخوا بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تبادلے، سیکرٹری اوقاف، حج اور اقلیتی افیئر سمیت گریڈ 20 اور 21 کے متعدد افسروں کو تبدیل کر دیا گیا۔

محکمہ انتظامی امور نے گریڈ 20 اور 21 کے اعلیٰ افسروں کے تبادلوں کا اعلامیہ جاری کر دیا، گریڈ 21 کے سیکرٹری حج و اوقاف عادل صدیق کو ممبر خیبرپختونخوا سروس ٹربیونل تعینات کردیا گیا۔

تعیناتی کے منتظر گریڈ 21 کے حیام حسین کو چیئرمین پراونشل انسپکشن ٹیم خیبرپختونخوا، تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے منظور احمد کو ڈائریکٹر جنرل فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 20 کے مینجمنٹ ڈائریکٹر اربن ایریا عنایت وسیم کو سیکرٹری اوقاف، ڈائریکٹرجنرل پاکستان فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ پشاور خالد الیاس کو سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن تعینات کر دیا گیا۔

تعیناتی کے منتظر حمید اللہ شاہ کو ڈائریکٹر جنرل پروٹوکول ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیاض علی شاہ کو کمشنر ہزارہ ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

سپیشل سیکرٹری کم پراونشل کوآرڈی نیٹر ای او سی ہیلتھ عبدالباسط کو سپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم جبکہ سپیشل سیکرٹری محکمہ تعلیم خدا بخش کو ممبر بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا تعینات کر دیا گیا۔

گریڈ 19 کے ایڈیشنل سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس شفیع اللہ خان کو ایڈیشنل سیکرٹری کم پراونشل کوآرڈی نیٹر ای او سی ہیلتھ تعینات کر دیا گیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.