یوٹیلیٹی اسٹور رائٹ سائزنگ، 2800کنٹریکٹ ملازمین فارغ

0 5

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں رائٹ سائزنگ کے پلان پر عمل کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 2800 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بورڈ نے وفاقی کابینہ کی رائٹ سائزنگ پالیسی کی روشنی میں ادارے میں رائٹ سائزنگ پلان کی منظوری دی جس پر30جون تک عمل درآ مد کیا جا ئےگا۔

رائٹ سائزنگ پلان تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ریجن 64 سے کم کرکے34کردیے گئے ہیں جبکہ برانچز کی تعداد3700سے کم کرکے1565کردی گئی۔ 2800کنٹریکٹ ملازمین کو کنٹریکٹ کی کلاز کے تحت ایک ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کیا گیا۔ یہ احکامات ہر ریجن میں الگ الگ جاری کئے گئے ہیں۔

کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے سے ماہانہ 10 سے 11 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ ا س وقت ادارے کو ماہانہ 50 سے 60 کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ماضی میں سیا سی بنیادوں پر برانچیں کھولی گئیں اور سیا سی بھرتیاں کی گئیں جس سے سیلری بل میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.