اسرائیل اور بھارت دنیا میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں: مفتی منیب الرحمان

0 6

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور بھارت دنیا میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں نکالے گئے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ نیتن یاہو کو عالمی عدالت اور مودی کو کینیڈا، امریکا اور برطانیہ نے دہشتگرد قرار دیا، دونوں کے خلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دنیا میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہیں، دونوں کے عالمی بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام ان کے ساتھ ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.