بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، سابق واٹر کمشنر

0 7

سابق واٹر کمشنر شیراز میمن کا کہنا ہے بھارت چند گھنٹے سے زائد پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیزار میمن کا کہنا تھا بھارت بگلیہار ڈیم میں چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا، گرمیوں میں بھارت کے پاس پانی روکنے کی چوائس بہت محدود ہے۔

ان کا کہنا تھا بھارت صرف سردیوں میں پانی روک سکتا ہے کیونکہ سردیوں میں پانی کی مقدار کم ہوتی ہے۔

شیراز میمن کا کہنا تھا بھارت کو پانی کے ایشو پر مذاکرات کی میز پر آنا ہی پڑے گا، بھارت جانتا ہے کہ وہ معاہدے کو یکطرفہ ختم نہیں کر سکتا۔

سابق انڈس واٹر کمشنر کا کہنا تھا حکومت کا اقوام متحدہ جانے کا فیصلہ بروقت ہے، بھارتی آبی جارحیت سے دنیا کو آگاہ رکھنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ ممکن نہیں دونوں ایٹمی پاور ہیں، بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے ورلڈ بینک سے رجوع کرنا ہو گا، ورلڈ بینک اور نیوٹرل ایکسپرٹ سندھ طاس معاہدے کے ضامن ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.