پاکستان نے برطانیہ کو پہلگام واقعےکی تحقیقات میں شمولیت کی دعوت دے دی

0 2

پاکستان نے برطانیہ کو پہلگام واقعےکی تحقیقات میں شمولیت کی دعوت دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے پہلگام واقعےکی تحقیقات میں برطانیہ کو شمولیت کی دعوت دی۔ وزیراعظم نے واقعےکی اعلیٰ سطح شفاف اور غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیش کش کا اعادہ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر سےگفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستان اور بھارت سے اپنے دوستانہ سفارتی تعلقات کو استعمال کرے، برطانیہ خطے میں امن کی کشیدہ صورتحال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنرکوپاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا اور کوئی ثبوت فراہم کیےبغیرپہلگام واقعہ پاکستان سےجوڑنےکو مسترد کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کی اقتصادی ترقی ہے، پاکستان کبھی بھی ایسا کوئی اقدام نہیں کرےگا جس سےعلاقائی امن و سلامتی کوخطرہ ہو۔

وزیراعظم نے برطانوی ہائی کمشنرکو پہلگام واقعےکے بعدکی موجودہ صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نےکہاکہ برطانیہ علاقائی امن وسلامتی کے لیے پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کرکام کرےگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.