پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگاکر مسلسل نگرانی میں رکھا

0 3

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی بحریہ کے طیارے کا سراغ لگایا اور اسے نگرانی میں رکھا۔

ذرائع کے مطابق پاک بحریہ نے 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

خیال رہے بھارتی بحریہ کے زیر استعمال امریکی ساختہ P8I مری ٹائم پیٹرول ائیرکرافٹ نگرانی اور جاسوسی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.