انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے خریف سیزن میں پانی کی صورتحال بارے اعلامیہ جاری کر دیا۔
چیئرمین ارسا صاحبزادہ محمد شبیر کی زیر صدارت ارسا ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ارسا کے مطابق ابتدائی خریف سیزن میں 21 فیصد پانی کی قلت ہوگی، ارسا نے مئی تا 10 جون کے لئے 21 فیصد پانی کی قلت کا اعلان کیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق یہ کمی دریائے چناب میں پانی کی سپلائی معمول پر رہنے کی صورت میں ہوگی، دریائے چناب میں کمی جاری رہی تو قلت کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔
ارسا اعلامیہ کی جانب سے 11 جون سے ستمبر تک لیٹ خریف سیزن کیلئے پانی کی 7 فیصد قلت کا اعلان کیا گیا۔
ارسا نے پانی کے بحران کے باعث آبی ذخائر کا مشترکہ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ تمام صوبوں کو ان کی طے شدہ پانی کی مقدار فراہم کی جا سکے۔
اعلامیہ کے مطابق ارسا نے اس بحران سے متفقہ اور قومی جذبے کے ساتھ نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔