پہلگام واقعہ پر بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام لگایا: اعزاز چودھری

0 4

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے کہا کہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے بغیر تحقیقات پاکستان پر الزام لگایا۔

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معاملے پر مثبت جواب دیا اور تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا یہ پاکستان کی ریڈ لائن ہے۔

اعزاز چودھری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ملک ہے، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے، ہمیں ترقی کرنا ہے تو پالیسیوں میں تسلسل لانا ہوگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.