بھارت کی جانب سے پہلی بار پاکستان میں خاتون ناظم الامور تعینات

0 113

بھارت کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار خاتون ناظم الامور گیتا سری واستوا کو تعینات کرد یا گیا ۔گیتا سری واستوا پاکستان اور ہندوستان کی برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلی خاتون ناظم الامور ہیں جنہیں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔

گیتا سری واستوا جلد اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیں گی۔گیتا سری واستوا بھارتی ہائی کمیشن می تعینات موجودہ ناظم الامور سریش کمار کی مدت ختم ہونے اور ان کے نئی دلی جانے کے بعد اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.