آذربائیجان نے پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کردی۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان پربھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں اور بھارتی حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے۔
آذربائیجان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں دو بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔
پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور ایک ڈرون تباہ کر دیا جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔