جمعرات کے روز میڈیا بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 7 اور 8 مئی کو بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی، لاہور، گوجرانوالا ، چکوال میں ڈرونز کو ناکارہ بنادیا، بہاولپور ، میانو، کراچی اور چھور میں بھی ڈرونز کو ناکارہ بنادیا جب کہ اٹک میں ڈرونز کو ناکارہ بنادیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ، میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں اور انہیں جواب دینے کی پوری طرح کی صلاحیت رکھتے ہیں۔