سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، کراچی کا موسم کیسا رہیگا؟

0 122

کراچی کے مضافات میں آج سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مغربی لہر ملک کے بالائی و وسطی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، جس کے سبب آج سے یہ سسٹم ملک کے جنوبی علاقوں کو متاثر کرے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج اور کل سندھ کے کئی مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ کراچی کے مضافات میں آج سے ہفتے کے دوران بارش متوقع ہے۔

کراچی کے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.