بھارت پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا قرض پروگرام روکنے میں ناکام ہوگیا، آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اگلی قسط کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی دوسری قسط جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے بھی 30کروڑ ڈالر قسط کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام روکنے کی بھارت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔
بھارت نے پاکستان کی قسط رکوانےکے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کیا تھا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 25 مارچ کو طے پایا تھا۔7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت 1 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں۔