آپریشن بنیان المرصوص: پاکستان کے ڈرون بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے

0 3

بھارت کے خلاف پاکستان کے آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں اور اڑانیں جاری ہیں۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان مرصوص’ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈرون بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئے ہیں۔

اس وقت بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں اور اڑانیں جاری ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.