نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے پاک فوج کی فتح ون میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل

0 4

پاکستان نے بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کا آغاز کیا جس میں پاکستان نے اپنے دشمن پر ہیبت طاری کرنے اور جواب دینے کیلئے فتح 1 میزائل کا استعمال کیا۔

پاکستان نے فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ‘بنیان المرصوص’ کرتے ہوئے فتح ون میزائل فائر کیے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کردیا۔

پاکستان فوج کی جانب سے فتح ون میزائل دشمن پر داغنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پاک فوج کے جوانوں کو نعرہ تکبیر کی آوازیں بلند کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہر نعرے پر میزائل فائر کیا جارہا ہے۔

فتح ون میزائل کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام

پاکستان نے بھارت کے خلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارت کے بزدلانہ حملوں میں شہید ہونے والے پاکستانی بچوں کے نام کردی۔

فتح ون میزائل پر سیاہ رنگ کے بینر پر شہید ہونے والے 7 بچوں کے نام درج تھے اور کہا گیا ہے کہ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نا بھولا ہے اور نا بھولے گا۔

دشمن پر ہیبت طاری کرنے والے فتح ون میزائل کی خصوصیات

بھارت پر ہیبت طاری کرنے والا فتح میزائل 120 کلومیٹر کی حد تک ضرب کا حامل ہے جس سے دشمن کے بڑے ٹھکانوں کو آسانی سے نشانہ بنایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلیٰ درستگی شامل ہے۔

زمین سے زمین پر مارکرنے والا یہ میزائل بنیادی طور پر ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم ہے، اس سسٹم میں ایک وقت میں 8 میزائل شامل ہوتے ہیں اور ان کو کہیں بھی باآسانی پہنچایا جاسکتا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی

خیال رہے کہ پہلگام حملے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، پاکستان پر حملہ کرنے والے 3 رافیل، ایک مگ ٹوئنٹی نائن، ایک ایس یو تھرٹی طیارے اور ایک کومبیٹ ڈرون کو مار گرایا۔

آپریشن بنیان المرصوص

اس کے علاوہ آج صبح پاکستان نے بھارت پر حملہ کرتے ہوئے بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج اور بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ تباہ کردیا جبکہ سائبر اٹیک کے ذریعے بھارت کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ ناکارہ بنا دیے اور یشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.