نو مئی کے آٹھ مقدمات: بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

0 101

لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 مئی کو سماعت کرے گا، عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر کو دلائل کیلئے طلب کیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ سمیت آٹھ مقدمات میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.