کراچی: تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ راہگیر لڑکی جاں بحق

0 4

شہر قائد میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 22 سالہ راہگیر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

حادثہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا ہارون آباد مشین سٹاپ کے قریب پیش آیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی عمر 22 سال تھی اور فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

پولیس اس حوالے سے متوفیہ کی شناخت کی کوششیں کرتے ہوئے حادثے کی مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.