پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ مودی اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے پاکستان پر اس قسم کے الزامات لگا رہے ہیں۔
پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مودی کے پاکستان پر الزامات پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی اپنی عوام اب ان سے سوالات کر رہی ہے، وہ آئندہ الیکشن میں اپنی شکست دیکھ رہے ہیں۔
شیری رحمان کا مزید کہنا تھا بھارتی وزیراعظم مودی اسی لئے پاکستان پر الزامات لگا رہے ہیں۔