آزاد جموں و کشمیر کونسل کے ممبران نے امریکی صدر کے کشمیر پر ثالثی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے شکریہ کا خط لکھ دیا۔
مسئلہ جموں و کشمیر پر امریکی صدر ڈولڈ ٹرمپ کے حالیہ کے بیان کا ممبران کشمیر کونسل شجاع خورشید راٹھور، یونس میر، عدنان سیاب خالد، سردار عبدالرزاق، خواجہ طارق سعید اور ملک حنیف نے خط لکھ کر خیر مقدم کیا ہے۔
کونسل اراکین نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش اہم پیش رفت ہے، مسئلہ کشمیر کا حل عالمی برادری کی ذمے داری ہے، پاک بھارت کشیدگی میں کمی قابل تحسین ہے، ٹرمپ کا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے، امریکہ کا کردار جنوبی ایشیا میں امن کا ضامن بن سکتا ہے۔
ارکان کشمیر کونسل نے لائن آف کنٹرول پر شہریوں کو ریلیف امریکی سفارتی کوششوں کا نتیجہ قرار دے دیا جبکہ اراکین نے اپنے دستخطوں کے ساتھ خط لکھ کر امریکی صدر سے اپیل کی کہ وہ تنازع کشمیر کو حل کر کے جنوبی ایشیا میں امن کو یقینی بنائیں، خط امریکی سفارتخانے کے ذریعے وائٹ ہاؤس بھجوایا گیا ہے۔