پاکستان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ بھارت ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے: فواد چودھری

0 5

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ بھارت ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایئرفورس نے چند گھنٹوں میں بھارت کے 5 طیارے گرائے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے 20 ایئر بیسز تباہ کیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر بہت بعد کی بات ہے، ٹریڈیشنل وار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی ہے، پاکستان کو جو کرنا چاہیے تھا وہ کیا، پوری قوم افواج پاکستان، پاک فضائیہ کی شکرگزار ہے، دنیا میں تاثر پھیلا ہوا تھا کہ ہندوستان ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے، پاکستان نے یہ بھی تاثر ختم کیا کہ ہندوستان ساؤتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان طے کرتا ہے کہ ساؤتھ ایشیا کی پاور پولیٹکس کیسے ہونی ہے، افواج پاکستان کے جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ہندوستان کو دھول چٹائی، افواج پاکستان نے ملک وقوم کا سر فخرسے بلند کیا ہے۔

علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی کے مقدمات میں فواد چودھری سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 16 جون تک توسیع کر دی، عدالت میں فواد چودھری، علی امتیاز، کرامت کھوکھر سمیت دیگر نے حاضری مکمل کرائی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.