نوشہرہ : نجی ہسپتال میں آتشزدگی سے تین نومولود جھلس کر جاں بحق

0 106

خیبر پختونخوا کے ضلع علاقے نوشہرہ میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلکس میں آتشزدگی سے تین نومولود دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔

ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وقار کے مطابق چلڈرن وارڈ میں 75 سے زاہد بچے داخل تھے، کہ اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ بھڑک اٹھی جسے مختلف بچے متاثر جبکہ تین موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ڈاکٹر وقار کا مزید کہنا تھا کہ آگ سے جھلسنے والے باقی نومولود کو مردان میڈیکل کمپلکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.