چاغی کے عوام کی مسلح افواج کے حق میں ریلی، بھارت سے فتح کا جشن

0 6

چاغی کے عوام نے یوم تشکر کے موقع پر مسلح افواج کے حق میں ریلی نکالی اور بھارت سے فتح کا جشن منایا۔

سابق مشیر وزیراعلیٰ میر اعجاز سنجرانی کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، جس میں شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔

وائس چیئرمین ڈسٹرکٹ چاغی اسفندیار خان اور عوام کی بڑی تعداد ریلی میں شریک تھی۔ ریلی میں شریک افراد چاغی کی مرکزی شاہراہ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔

ریلی کے شرکا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں عسکری کارروائیوں کی پشت پر بھی بھارتی بدنام زمانہ ایجنسی را کھڑی ہے۔ مسلح افواج پاکستان کے انچ انچ کا دفاع کرنا جانتی ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میر اعجاز سنجرانی نے کہا کہ مسلح افواج قوم کا فخر ہیں، جنہوں نے پوری دنیا میں اپنی بہادری کی دھاک بیٹھا دی۔ بہادر مسلح افواج نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی افواج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی یہ کامیابی بلوچستان میں عسکریت پسندوں کے لیے بھی پیغام ہے۔ ہماری مجاہدِ وطن بہادر افواج نے پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و تکریم بڑھا دی ہے۔ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر بلوچ کا سینہ بھی حاضر ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.