’امریکا کی پابندیوں جیسے اقدامات تجارتی اداروں کیلئے ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں‘

0 5

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی 19کمپنیوں پر پابندی عائد کی اور ان کمپنیوں پرپاکستان کے اسٹریٹیجک پروگرام سے تعلق کا الزام تھا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اسحاق ڈار نے وقفہ سوالات کے دوان تحریری جواب میں کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ نے تجارتی پابندیاں عائد کی ہیں، پاکستان نے ان کمپنیوں کے اسٹریٹیجک پروگرام سے منسلک ہونے کی تردید کی جب کہ ماضی میں بھی اس طرح کے الزامات لگائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی اقدامات تجارت اورتجارتی اداروں کے لیے ٹیکنالوجی تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں، امریکاکے ایسے متعصبانہ اقدامات اور محرکات سیاسی ہیں۔

اسحاق ڈار کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے مجموعی طور پر 80 کمپنیوں پر پابندی لگائی، ان کمپنیوں میں پاکستان کے علاوہ چین، یواےای اورجنوبی افریقا کی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.