پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا: صدر مملکت

0 3

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کیلئے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی کے حوالے سے يوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر منا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، یہ کامیابی صرف پاکستانی افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی کامیابی ہے، قوم دشمن کی جارحیت کے خلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی۔

صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز میں بھربور قوت سے جواب دیا، دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری آپریشنل مہارت کو تسلیم کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، تاہم پاکستان اپنی خود مختاری، جغرافیائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کو مسترد کرتے ہیں، معاہدے میں یکطرفہ معطلی کی کوئی شق موجود نہیں ہے، پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے قومی طاقت کے تمام ذرائع بروئے کار لائے گا۔

ان کا کہنا تھا ان بہادر سپاہیوں کو سلام جنہوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز کا دفاع کیا، بطور صدر یہ اعادہ کرتا ہوں کہ ہم ہمیشہ اپنی افواج کے شانہ بشانہ رہیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے کی جانے والی فوجی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیاروں کو گرایا اور پھر 10 مئی کو اپنی خود مختاری کا دفاع کرتے ہوئے بھارت کو ایسا جواب دیا جسے ناصرف دنیا نے تسلیم کیا بلکہ بھارت میں بھی اس حوالے سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.