بھارتی حملوں کیخلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا: مریم نواز

0 5

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہےکہ بھارتی حملوں کے خلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا۔

لاہور میں ٹریکٹر تقسیم کی تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ مخالفین نے پوری کوشش کی کہ کسانوں سے احتجاج کرائیں لیکن کسان پروپیگنڈے میں نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ جن کسانوں نے گندم کی تاریخی فصل اگائی، انہیں ایک ہزار مفت ٹریکٹر بطور انعام دیے ہیں اور 20 ہزار ٹریکٹرز مزید دینے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کے خلاف قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، نفرت کی سیاست ختم ہوئی تو پاکستان ترقی کررہا ہے۔

مریم نواز نے چین کی طرف سے تحفے میں ملنے والے ٹریکٹر اور دیگر زرعی آلات کا معائنہ بھی کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.