پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیراعظم کراچی پہنچ گئے

0 2

آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔

کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری ودیگر نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی میں سیاسی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی اور ریونیو امور پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.