بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا لاہور کے شہریوں کی جانب سے پرتپاک استقبال

0 102

بھارت سے جنگ کے بعد بارڈر سے واپسی پر پاک فوج کے دستوں کا زندہ دلان لاہور کی جانب سے پر تپاک استقبال کیا گیا۔

لاہور کے شہریوں نے پاک فوج کے جوانوں اور ٹینکوں پر پھولوں کی برسات کی۔ شہریوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

قومی پرچم اٹھائے شہری فخر اور خوشی سے جھوم اٹھے، پاک فوج زندہ باد کے نعرے اور جشن کا سماں رہا۔

شہریوں نے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم دہرایا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.