جی ایچ کیو میں یادگارشہدا پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈآف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خصوصی گارڈآف آنر کی تقریب میں یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرنےکےلیےفاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم،افواجِ پاکستان، سول، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بالخصوص شہدا وغازیوں کے نام منسوب کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔