96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر خوش دکھائی دیے، سروے جاری

0 11

عوامی آرا جاننے والے ادارے گیلپ پاکستان نے پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے نیا سروے جاری کردیا۔

12سے 18 مئی تک کیے گئے گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں انکشاف کیا گیاکہ پاک بھارت سیز فائر معاہدے کو پاکستانی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے اور 91 فیصد پاکستانیوں نے سیز فائر معاہدے کو درست فیصلہ قرار دیا۔

96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر خوش دکھائی دیے، سروے جاری

سروے میں کہا گیا ہے کہ 96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر بھی خوش دکھائی دیے اور حالیہ تنازع میں پاکستان کو فاتح قرار دیا۔

96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر خوش دکھائی دیے، سروے جاری

سروے میں اس سوال پر کہ کیا بھارت سیزفائر معاہدے کی مکمل پابندی کرے گا؟52فیصد پاکستانی پُراعتماد نظر آئے اور کہا کہ بھارت کو جنگ بندی جاری رکھنی پڑے گی۔ البتہ 34 فیصد نے شک کا اظہار کیا اور کہا کہ بھارت سیز فائر معاہدہ توڑ دے گا۔

96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر خوش دکھائی دیے، سروے جاری

جنگ کس کی جانب سے شروع کی گئی ؟ اس پر 87 فیصد نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کا کہا جبکہ 4 فیصد نے دونوں کو قصور وار ٹھہرایا۔

96 فیصد پاکستانی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر خوش دکھائی دیے، سروے جاری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.