پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد

0 112

تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سےبھارت کےخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.