فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سادات کا سر فخر سے بلند کردیا، سادات کونسل

جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل پر ترقی کاحکومتی فیصلہ قابل ستائش ہے،وجاہت شیرازی، امجد منیر کاظمی و دیگر کا بیان

0 22

اسلام آباد:چیئرمین سادات کونسل پاکستان سید وجاہت علی رضا شیرازی ،جنرل سیکرٹری سید امجد منیر کاظمی الازہری ، ممبران سپریم کونسل سید محمد اویس گیلانی، سید شجر عباس ہمدانی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، سید تبسم عباس کاظمی، سید خرم عباس نقوی، کرنل(ر)سید ابوذر کاظمی،سید قرار حیدر ترمذی اور دیگر عہدیداران نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز کرنے کا حکومتی فیصلہ قابل ستائش ہے جس سے دشمن کی فوج پر خوف کے سائے منڈلانے لگے ہیںجنرل سید عاصم منیر کی عسکری قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت نے تمام سادات بنو فاطمہ کا سرفخر سے بلندکردیاوہ ایک ولولہ انگیز عسکری قیادت کے حامل ہیں جنہوں نے آپریشن بنیان المرصوص کے ذریعے دشمن کو شکست فاش سے دوچار کیا جو آج بھی دنیا میں اپنا منہ چھپاتا پھر رہا ہے ۔انہوں نے حکومت پاکستان کی دانشمندی کو سراہتے ہوئے جنرل عاصم منیرکی بطور فیلڈ مارشل ترقی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ بطور فیلڈ مارشل فوج کی کمانڈ کرنا آلِ رسول کو ہی زیبا ہے کیونکہ سادات میں ہی خدا نے وہ قدرت رکھی ہے جس کے ذریعے وہ ہرمیدان میں دشمنان اسلام کو زیر کرلیتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.