ملک میں شدید گرمی کی لہر، سب سے زیادہ پارہ کہاں رہنے کی پیشگوئی کی گئی؟

0 4

آج پھر ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شدید گرمی کی لہر کے دوران دادو اور سبی میں پارہ 50 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ ڈیرہ غازی میں 47، سکھر اور بہالپور میں پارہ 46 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ملتان میں 45، پشاور 44، لاہور، راولپنڈی اور کوئٹہ میں 40 جب کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ زیادہ پانی پیئیں، دھوپ میں کم وقت گزاریں اور دھوپ میں نکلتے وقت سر کو ڈھانپیں، صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے مضر صحت مشروبات سے گریز کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.