وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

0 110

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی ہم منصب کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فریقین نے دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.