دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،سرفراز بگٹی

0 52

پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے دہشت گردوں کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، شہدا کی قربانیوں کو تاقیامت یاد رکھا جائے گا، نگران وفاقی وزیرداخلہ

پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آج کی تربیت ریکروٹس کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی ۔ بلوچستان کے امن و امان کے قیام میں کوسٹ گارڈز کا کلیدی کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کوسٹ گارڈز ٹریننگ سینٹر میں ریکورٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دورانِ تربیت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو اعزازات (میڈلز) سے نوازا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک سال کے دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑی،جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت616ملین یو ایس ڈالر ہے۔

پاکستان کوسٹ گارڈ نے1077 ملین روپے کی غیر قانونی اشیا بھی ضبط کیں۔ مختلف مد میں حکومتی خزانے میں 380 ملین روپے جمع کروائے گئے جب کہ کئی مجرموں کو سزاہوئی۔ گزشتہ سال 444 تارکین وطن کو جیوانی کے ملحقہ ساحل سے گرفتار کیا۔ کوسٹ گارڈز کے عملے کا غیر متزلزل عزم ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.