16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، 16 اگست کو ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا تھا۔
ریلوے انتظامیہ نے تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا اسی طرح پارسل اور لگیج ریٹ میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا گیا۔
ڈالر اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا جس کے حوالے سے دو نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں، پارسل اور لگیج ریٹ میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ دو ستمبر سے لاگو ہوگا۔