ہم کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں: سی ای او کرپٹو کونسل

0 121

پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہم کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات ہوئی جس دوران ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو ہوئی۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کے لیے کام کررہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹرلائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے، نوجوان عالمی ٹیکنالوجی کے منظرنامے میں اپنی جگہ چاہتے ہیں، اس لیے یہ کونسل بنائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹوکونسل کی پیش رفت پراہم اپڈیٹس شیئرکیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفداور بائنانس کے بانی کے دورے اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کا مقصد نوجوانوں کوبلاک چین،کرپٹوکرنسی اورمصنوعی ذہانت کےذریعے بااختیار بنانا تھا۔

ادھر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال ثاقب نے کہا پہلی دفعہ ہے کہ ہم دنیا کے پیچھے نہیں کھڑے، ہم اپنا راستہ خود طے کر رہے ہیں، دنیا کی بڑی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں، ہم کرپٹو میں بھارت سے زیادہ تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.