روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے: امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف

0 115

امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا، امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر 118 افسروں کو ڈگریاں تفویض کی گئیں جن میں دوست ممالک کے 44 افسر بھی شامل ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے خطرات کو سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ کشیدگی جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کا واضح ثبوت ہے۔

نیول چیف کا کہنا تھا کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں، تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، سول معززین اور کورس ممبران کے اہل خانہ شریک تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.