نیب کی 88 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں، 86 ارب اداروں کو واپس

0 2

اسلام آباد: نیب نے سہ ماہی وصولیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قومی احتساب بیورو نے سال 2025 کی پہلی سہ ماہی (جنوری تا مارچ) کے دوران 88 ارب روپے سے زائد رقم برآمد اور تقسیم کی۔

نیب کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق برآمد کی گئی رقم میں سے 2.0847 ارب روپے کی براہِ راست، اور 86 ارب روپے کی بالواسطہ وصولیاں شامل تھیں، جن کا تعلق غیر قانونی منتقلی اور قبضے سے متعلق مقدمات میں ملوث سرکاری و نجی اراضی سے تھا۔

8 ماہ میں 3 کھرب سے زائد پلی بارگین سے وصول کیے گئے، برآمد شدہ رقوم متعلقہ متاثرہ اداروں کو واپس کر دی گئی ہیں۔

بالواسطہ وصولیوں کے حوالے سے، نیب بلوچستان نے 340 ایکڑ چلتن پارک اور 250 ایکڑ محکمہ جنگلات کی سرکاری اراضی بازیاب کروائی، جس کی مالیت 6.45 ارب روپے ہے۔

نیب خیبرپختونخوا نے سوات یونیورسٹی، ریونیو اور جنگلات کے محکموں کے افسران/اہلکاران کے خلاف انکوائری کیس میں 0.56 ارب روپے کی رقم حاصل کی۔

نیب لاہور نے ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، اسٹیٹ لائف انشورنس ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، سرور اومیگا ولاز کے میگا کیس میں 70.87 ارب روپے کی وصولی کی۔

نیب ملتان نے جی ایف ایس سیون ونڈرز ہاؤسنگ اسکیم کے 13.206 ملین روپے بر آمد کیے جبکہ نیب سکھر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی 8.53 ارب روپے مالیت کی 610 ایکڑ اراضی بازیاب کرائی۔

براہِ راست وصولیوں کے حوالے سے نیب نے 9.72 ملین روپے ، وفاقی حکومت کو، 10.80 ملین روپے صوبائی حکومتوں کو، اور 73.51 ملین روپے مختلف محکموں اور مالیاتی اداروں کو منتقل کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.